Apni Dunya Ap Paida Kar Agar Zindon May Hay Urdu Speech
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے | Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Speech on “Apni Dunya Ap Paida Kar Agar Zindon May Hay Urdu Speech” 2023 in Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے
صدر ذی وقار اور حاضرین والا تبار! علم وحکمت کی روشنی میں بکھیر نے والے آج کے اس ایوان میں مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے۔ اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے
صدر ذی وقار! انسانی زندگی جہد مسلسل اور جرات رندانہ ایمان سے عبارت ہے۔ اس کا زار حیات میں وہی شخص آگے بڑھنے کا حق رکھتا ہے جس کے عزائم میں پہاڑوں کی بلندی ہو سمندروں کی وسعت ہو آسمانوں کی اٹھان ہو اور شاہین کی صورت پلٹنے جھپٹنے کا حوصلہ ہو۔ فرد ہو یا قوم شہری ہو یا دیہاتی فرد واحد ہو یا ریاست باوقار زندگی کی نوید انہی کو ملتی ہے جو اپنی دنیا آپ پیدا کرنیکا حوصلہ رکھتے ہوں۔ اسی لئے شاعر مشرق نے فرزندان قوم کو یہ جرات آزما پیغام دیا کہ
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے
سر آدم ہے ضمیر کن فکاں ہے زندگی
جناب والا! زمانہ گواہ ہے اسی قوم نے سر بلندی حاصل کی جو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حوصلہ رکھتی تھی۔ قرآن کی ابدی گواہی ہے کہ خدا کسی قوم کی حالت کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ قوم اپنی حالت کو خود بدلنے کی جدو جہد نہ کرئے اور یہ بھی قرآن کی گواہی ہے کہ انسان کو وہی عطا ہوتا ہے جس کیلئے وہ محنت کرتا ہے۔ اپنی دنیا آپ پیدا کرنیکا مفہوم یہ ہے کہ انسان حوادث سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتا ہو زمانے کو تسخیر کرنے کی قوت رکھتا ہو۔ وہ گفتار نہیں بلکہ کردار کا بھی غازی ہو علم کے ساتھ عمل کی تصویر بھی ہو اس کا عزم آہن پہاڑوں کو چیر کر جوئے شیر نکالنے کا حوصلہ رکھتا ہو۔ سچ پوچھئے تو یہی لوگ حاصل حیات ہوتے ہیں۔ یہ اس عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں کہ
Apni Dunya Ap Paida Kar Agar Zindon May Hay Urdu Speech
کر بیچ کر متاع دل و جاں خریدنا
سودا ہے وہ کہ جس میں خسارا کوئی نہیں ۔
اضرین محترم! قوموں کی زندگی پر ایک نظر ڈالئے برپا ہونے والے انقلابات پر غور کیجئے تاریخ کے اوراق کا مطالعہ کیجئے، ہر جگہ مردان ہمت ہی حیات تازہ کی نوید سناتے نظر آتے ہیں۔ عظمت اسلام کے پہلے موڑ سے لے کر تحریک پاکستان تک دیکھئے ہر مقام پر اصحاب ہمت ہی ایک نیا زمانہ تخلیق کرتے نظر آتے ہیں۔ صدر ذی وقار! دور کیوں جائیں۔ تحریک پاکستان کے ادوار پر ایک نظر دوڑائیے۔ برطانوی سامراجیت کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ہزار برس حکومت کریں گے۔ برطانیہ کے سائے میں پرورش پانے والا ہندو کہ رہا تھا کہ ہم مسلمانوں سے ہزار سال کی غلامی کا انتقام لیں گے۔ پنڈت نہرو پکار رہا تھا کہ ہندوستان میں فقط دو تو میں بستی ہیں۔ ایک انگریز اور دوسری ہندو۔ ایسے قیامت خیز منظر میں بابائے ملت محمد علی جناح کی ولولہ انگیز صدا ابھری کہ تم دونوں جھوٹے ہو۔ برطانوی سامراج کو یہاں سے جانا ہے اور ہندوستان میں تیسری قوم بھی بہتی ہے اور وہ ہے مسلمان
صدر محترم ! میرے قائد کی آواز میں غضب کی تاثیر تھی وہ ہے جہاں میں ان کے عزم بلوار کی کاٹ تھی۔ ان کی زبان تقدیر کی ترجمان تھی۔ ان کا حوصلہ پتھروں کا جگر پانی کر رہا تھا۔ قائد اعظم کی آواز ہر مسلمان کے دل میں اتر گئی۔ خاص طور پر نو جوانان مت نے اپنے قائد کی آواز پر اس طرح لبیک کہا کہ آزادی کا ہر اول دستہ بن گئے۔
شاہین صفت جوانوں نے فکر اقبال بی صلى الله عليه وسلم سے روشنی لی۔ قائد اعظم کی قیادت سے۔ حوصلہ لیا اور اس طرح آگے بڑھے کہ زمانے نے اپنا رخ بدل دیا۔ باطل قوتوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ تاریخ نے نیا ورق الٹ دیا اور ہندوستان کے نقشے پر پاکستان ابھر آیا۔
وہ پاکستان جس کو شوکت تعمیر کہتے ہیں
جسے اقبال کے ہم خواب کی تعبیر کہتے ہیں
جوانان وطن کے عزم روشن کا یہ گہوارا
اسے قائد کے فرمودات کی تاثیر کہتے ہیں
Apni Dunya Ap Paida Kar Agar Zindon May Hay Urdu Speech
زی و قار! تعلیم و تدریس کی بلند چوٹیوں پر چڑھنے کا مرحلہ ہو یا استحکام پاکستان کا معاملہ۔ ہر جگہ اور ہر مقام پر یہ حقیقت تسلیم کرنا پڑتی ہے کہ زمانہ فقط ا ہمت اقوام کو سلام کرتا ہے۔ پاکستان کا حصول ایک معجزہ تھا۔ اب اسے مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے۔ ہماری سرحدوں پر ہندو سامراجیت کا عفریت اب پھر پھنکار رہا ہے۔ لاکھوں دیوتاؤں کو ماننے والے ہندو کو بڑی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے مگر ہماری حقیقی قوت خدائے واحد پر ایمان ہے۔ ہم باطل سے ہراساں نہیں، ہم اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ
مٹایا قیصر و کسریٰ کے استبداد کو جس نے
وہ کیا تھا زور حیدر فقرِ بوذر صدقِ سلمانی
جناب والا! اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا ایک رونما ہوا جب چاغی کی پہاڑیوں سے چھ ایٹم بموں نے پاکستان کے استحکام کی بنیاد رکھ دی اور محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خاں تاریخ میں حیات دوام پاگئے۔ ہاتھوں میں قوت دلوں میں ایمان کی روشنی آنکھوں میں عشق رسول صلی اللہ وسلم کا جمال اور قدموں میں زمانے کو تسخیر کرنے کی قوت ہو تو کامیابی ہمیشہ قدموں کو چوم سکتی ہے۔ صدر محترم! میں ارض پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میرے جیسے کروڑوں فرزندان توحید ارض پاکستان کو سر بلند رکھنے کی قسم کھاتے ہیں۔ ہم نے رکنا نہیں بلکہ آگے بڑھتے رہنا ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے اس ملک کے استحکام کیلئے جہالت کی تاریکیوں کو کافور کرنے کیلئے علم و حکمت کے نور کو عام کرنے کیلئے اور دنیا کی ہر عظمت پاکستان کے نام سے وابستہ کرنے کیلئے میں ارض پاک کے حوالے سے اس دعا کے ساتھ اجازت چاہتا ہوں کہ
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
Apni Dunya Ap Paida Kar Agar Zindon May Hay Urdu Speech PDF
Thanks for reading this Article on “Apni Dunya Ap Paida Kar Agar Zindon May Hay Urdu Speech” in Written Form. If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !
This content was less available It was needed Well deserved work ..keep it up..thanks for it