اللہ کی نعمتین اردو میں مضمون
Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Essay on “Allah ki Naimtain Essay in Urdu” 2025 in Written Form. This Essay is for Students of 5, 6, 7, 8 class because it is a Beginner Level Essay written for Students. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end
Allah ki Naimtain Essay in Urdu
اللہ ایک ہے وہ زمین اور اسمان کا مالک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے ہم سب کو اللہ تعالی نے پیدا کیا ہے وہ سب کا پالنے والا ہے اسی نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے انسان اللہ تعالی کی سب سے افضل مخلوق ہے اللہ نے ہمیں سوچنے کے لیے عقل دی اس نے ہمیں ہاتھ پاؤں انکھیں اور کان دیے جن سے ہم کام لیتے ہیں اللہ نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں دن کے وقت سورج نکلتا ہے سورج سے ہمیں روشنی اور حرارت ملتی ہے سورج کی روشنی جانداروں کے زندہ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے
رات کو روشن کرنے کے لیے اللہ تعالی نے چاند اور ستارے بنائے ہیں کام کرنے کے لیے دن اور ارام کے لیے رات بنائی ہے اللہ تعالی نے ہمارے لیے زمین بنائی ہے جس پر ہم چلتے پھرتے اور دوڑتے کودتے ہیں زمین پر کہیں میدان ہیں اور کہیں پہاڑ اس میں ہمارے لیے بہت سی قیمتی چیزیں ہیں جیسے سونا چاندی لوہا تیل اور گیس ہم محنت کر کے یہ چیزیں حاصل کر سکتے ہیں اللہ تعالی ہمارے لیے اناج اگاتا ہے پھل اور پھول پیدا کرتا ہے اس نے زمین پر جنگل اگائے ہیں جن سے ہم لکڑی حاصل کرتے ہیں اس نے ہمارے لیے رنگ برنگے موسم پیدا کیے ہم سال میں چاروں موسموں کا لطف اٹھاتے ہیں یہ سب اللہ کی نعمتیں ہیں ہوا اور پانی بھی اللہ کی نعمتیں ہیں ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں
اللہ ہمارے لیے بارش برساتا ہے زمین پر ندی نالے اور دریا بہتے ہیں اس پانی سے ہم کھیتی باڑی کرتے ہیں اور دریا کے پانی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے بجلی سے ہمارے کارخانے چلتی ہیں ان کارخانوں میں ہمارے لیے بہت سی چیزیں تیار کی جاتی ہیں یہ سب بھی اللہ کی نعمتیں ہیں اللہ تعالی نے ہمارے لیے پرندے اور جانور پیدا کیے جن سے ہم فائدہ اٹھاتے ہیں کچھ جانوروں کا ہم گوشت کھاتے ہیں جس سے ہمیں صحت اور طاقت حاصل ہوتی ہے کچھ جانور ہم باربرداری کے لیے استعمال کرتے ہیں گائے بکری بھینس اور اونٹنی سے ہم دودھ حاصل کرتے ہیں اللہ تعالی نے ہمیں صحت عطا کی ہے صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے صحت نہ ہو تو زندگی کا مزہ ختم ہو جاتا ہے بیمار ادمی نہ خود کوئی کام کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی کی مدد کر سکتا ہے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں تندرست اور توانا پیدا کیا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کی عبادت کریں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کریں تاکہ وہ ہم سے خوش ہو
Allah ki Naimtain Essay in Urdu
ALSO READ
Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”
This Article can be used as an Essay or Speech on the Topic “Allah ki Naimtain Essay in Urdu”, Essay on Allah ki Naimtain Essay in Urdu, Allah ki Naimtain Essay in Urdu pdf, Allah ki Naimtain Essay in Urdu