Eid ul Fitr Essay in Urdu

Eid Ul Fitar Essay in Urdu

عید الفطر مضمون | Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Essay on “Eid Ul Fitar Essay in Urdu” 2025 in Written Form. This Essay is for Students of 5, 6, 7, 8 class because it is a Beginner Level Essay written for Students. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end

Eid Ul Fitar Essay in Urdu

عید الفطر عید الفطر مسلمانوں کے لیے اللہ تعالی کا بڑا انعام ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر یکم شوال کو عید الفطر منائی جاتی ہے۔ اخری روزے کی شام کو مسلمانوں کا جوش و خروش دیکھنے والا ہوتا ہے۔ انکھیں اسمان پر عید کے چاند کی تلاش میں مصروف ہوتی ہیں۔ چاند نظر اتے ہی مبارک مبارک کا شور اٹھتا ہے سب ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

چاند رات میں لوگ بازاروں اور گھروں میں رات گئے تک عید کی تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔ صبح سویرے اٹھتے ہی عید کی نماز کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ نہا دھو کر نئے لباس پہنتے ہیں، خوشبو لگاتے ہیں اور کوئی میٹھی چیز کھا کر نماز پڑھنے کے لیے عید گاہ کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ عید گاہ میں موقع کے مطابق خطیب تقریر کرتے ہیں اور عید کے دن کی اہمیت بیان کرتے ہیں۔ پھر دو رکعت نماز عید ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد خطیب عید کا خطبہ پڑھتے ہیں ان ملک و ملت کی خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
عید کی نماز کے بعد لوگ جوش و خروش سے ایک دوسرے سے گلے لگ کر عید کی مبارک باد دیتے ہیں عید کا دن سب کے لیے خوشی کا دن ہوتا ہے عورتیں گھروں میں مزے مزے کے پکوان پکاتی ہیں بچوں کی خوشی کا تو اور ہی عالم ہوتا ہے۔ وہ نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں بڑوں سے عیدی وصول کرتے ہیں طرح طرح کی مزے مزے کی چیزیں کھاتے ہیں لیکن عقلمند بچے اپنی ساری عیدی خرچ نہیں کرتی بلکہ انہیں جمع کر کے کوئی ایسی چیز خریدتے ہیں جو انہیں عید کی یاد دلاتی رہے۔
عید کے دن بازاروں اور دکانوں کو خوب سجایا جاتا ہے میلے لگائے جاتے ہیں لوگ ایک دوسرے کی دعوت وصول کرتے ہیں اور تحفے تحائف دیتے ہیں لوگ سیر و تفریح اور ملاقاتیں کر کے اس دن کا خوب لطف اٹھاتے ہیں۔

Eid ul Fitr Essay in Urdu

Thanks for reading this Article on “Eid ul Fitr Essay in Urdu” in Written Form. You can read the article and copy it as well.

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *