Judai ka Sadma | جدائی کا صدمہ | Hakayat-e-Rumi

Judai ka Sadma جدائی کا صدمہ Hakayat-e-Rumi

جدائی کا صدمہ

منبر رسول اللہ علیا و کلم بنے سے پہلے حضور پر نور صلی ا الالم خشک کھجور کے تنے سےٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے۔

جب پختہ منبر رسول اللہ صلی ا ہم تیار ہو گیا اور آپ ملی کم منبر پر تشریف فرما ہوئے تو خشک کھجور کے تنے سے یہ صدمہ جدائی برداشت نہ ہوا۔ اس نے اس طرح رونا شروع کیا جس طرح چھوٹا بچہ ماں کی جدائی سے روتے ہوئے سسکیاں لیتا ہے۔ مولانا روی می لیے فرماتے ہیں ، خشک کھجور کا تنا جس کا نام استون حنانہ تھا، رسول اللہ صلی نام کی جدائی سے نالہ کر رہا تھا۔ مثل ارباب عقول کے یعنی جیسے کہ وہ کوئی انسان ہو۔ اس آواز گریہ سے…. الله اصحاب رسول ملا ل لم تعجب میں پڑ گئے کہ یہ ستون اپنے پورے حجم طول و عرض سے کس طرح رو رہا ہے۔ آپ صلی اللہ نیلم نے دریافت کیا اے ستون تجھے کیا ہوا ہے؟“ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی یا ہم آپ ملی و رام کی جدائی کا صدمہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا ۔ آپ مال کم کی جدائی سے میری جان اندر ہی اندر جل رہی ہے۔ اس آتش غم کے ہوتے ہوئے آپ میلی لی لی نام کے فراق میں کیوں نہ آہ وفغاں کروں یا رسول اللہ صلی ال سالم آپ ملا اور نہ ہی تو جان کا ئنات ہیں۔ آپ مال اللہ تم پہلے مجھ سے ٹیک لگاتے تھے اب مجھے سے الگ ہو گئے ہیں اور میری جگہ دوسرا منبر پسند فرما لیا ہے۔

Hakayat-e-Rumi | حکایت رومی | تاجر اور طوطے کی کہانی”

حضور انور صلی الا نیلم نے ارشاد فرمایا:

اے مبارک ستون اگر تو چاہتا ہے تو تیرے لئے دعا کروں کہ تو سر سبز اور ثمر آور درخت ہو جائے اور تیرے پھلوں سے ہر شرقی وغربی مستفید ہو اور کیا تو ہمیشہ کے لئے ترو تازہ ہونا چاہتا ہے، یا تو پھر عالم آخرت میں کچھ چاہتا ہے۔“ استون حنانہ نے کہا “یا رسول الله علم میں تو دائمی اور ابدی نعمت چاہتا ہوں“۔

مولانا روم علیہ فرماتے ہیں: اے غافل !تمہیں اس لکڑی سے سبق لینا چاہیے کہ تم انسان ہو کر دنیائے فانی پر گرویدہ اور آخرت سے روگرداں ہو رہے ہو جبکہ استون حنانه نعمت دائمی کو نعمت فانی پر ترجیح دے رہا ہے۔

آن ستون را دفن کرد اندر زمین

تا چو مردم حشر گرد و یوم دیں

(  پھر اس ستون حنانہ کو زمین میں دفن کر دیا گیا تا کہ مثل انسانوں کے روز جزا اس کا حشر ہو )

Na Munasib Dua | Urdu Story | نامناسب دُعا

درس حیات☆☆

اگر کسی کے دل میں حضور علی نام کی چاہت و محبت نہیں تو اسکی زندگی بھی ہے معانی ہوگی وہ بدنصیب عالم برزخ اور آخرت میں بھی ، رحمت الہی سے محروم رہے گا۔

BEST URDU STORIES OF ALL TIMES

Hakayat-e-Rumi | حکایت رومی | تاجر اور طوطے کی کہانی”

Na Munasib Dua | Urdu Story | نامناسب دُعا

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *