Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Speech on Seerat un Nabi in Urdu Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.
Thanks for visting our site !
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ الحسنہ
سرمایہ حیات ہے سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
فلاح کائنات ہے سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بنجر دلوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیراب کردیا
ایک چشمہ ہے صفات ہے سیرت رسول اللہ صلی کی
جناب صدر، معززاستاذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو السلام علیکم؛
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع ملا ہے وہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
جناب صدر یہ تو وہ موضوع ہے جس کے بیان کے لیے ساری دنیا کے درختوں کو قلم بنا دیا جائے ،سمندر کے پانی کو روشنائی بنا دیا جائے اور زمین سے آسمان تک خلا کو اوراق بنا دیا جائے ۔تویہ تو گمان کیا جا سکتا ہے کہ قلم ختم ہو جائیں گے سمندروں کا پانی خشک ہو جائے گااور زمین سے آسمان تک خلا پر ہو جائے گا لیکن میرے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک مکمل نہ ہوپاے گی۔
زندگیاں بیت گئیں اور قلم ٹوٹ گئے
تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا
جناب صدر ایک مومن کے لیے ،ایک مسلمان کے لیےاور ایک کلمہ گو کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہر لحاظ سے مرکز و محور ہے۔وہ ایمان و اعتقاد کا منبع ہے ۔یہ زمین و آسمان، یہ طرفین، یہ مشرکین ،یہ مغربین؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے اندر گم ہیں۔ اس کی عقیدت کی آن ہر رنگ و بو میں، ہرلالہ و گل میں، مہکتے ہوے چمن میں اور کلیوں کی مہک میں بلبل کی چہک میں اور ہواؤں کی لہر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوے دیتی ہے۔ مگر حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو وراالوریٰ ہیں ہماری پہچان کی حد سے بھی بالاتر ۔تو
فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہوا
وہ راز اک کملی والے نے بتلادیا چند اشاروں میں
جناب صدر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری انسانیت کوپیغام نجات دیا۔وجود شاہی، نخبیت فرعونی اور عصبیت ابوجہلی کچھ اس طرح مٹ گئی کہ پھر زمانے کی گردش اسے زندہ نہ کر سکی۔
جناب صدر آج کا یہ ترقی یافتہ دور ایٹم اور منطق کا دور ہے خردکی پرواز ہے، چاند پر کمندے ڈال دیں، سائنس نے مریخ کو مسخر کرنے کا دعوی کیا لیکن ذی وقار آییے۔ آییے آج سے چودہ سو اٹھتر سال پیچھے چلتے ہیں جب آج کا سیارہ نہ تھا، آج کا طیارہ نہ تھا،ایٹم کی ہم آہنگی نہ تھی، مشینوں کی کڑکڑاہٹ کا دور دور تک نام ونشان نہ تھا، ریڈیواور موبائل کا تصور نہ تھا اس وقت عبداللہ کا یقین، آمنہ کا لخت جگر، مکہ کا عزم، آگوش حلیمہ کی زینت، جس کے گھر چولہا نہیں جلتا، پیٹ پر پتھر باندھتاہے لیکن اسی نے اپنے نعلین مقدس سے عرش کو سرفراج فرمایا،نفرت کی اڑانے ماند پڑ گئں جبریل کی پرواز تھم گئی لیکن اسے تو عرش بھی قابل احترام سمجھتا ہے۔
حضور آئے تو سر آفرینش پا گئی دنیا
اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آگئی دنیا
سوتے سینوں کا زنگ اترا، بجھے چہروں پہ نور آیا
حضور آئے تو انسانوں کو جینے کا شعور آیا
جناب صدر چودہ صدیاں گزرگییں لیکن روشنی کا یہ منارا آج بھی سورج بن کر پوری آب و تاب سے چمک رہا ہےاور دنیا آپ کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانی محمد
ثانی تو بڑی چیز ہے سایہ نہ ملے گا
جناب صدر اللہ رب العزت نے قرآن مجید فرقان حمید میں میرے اور آپ کے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ایک یاسو آئیتوں میں نہیں بلکہ چودہ سو آئتوں میں نازل فرمایا اور یہ ساری آیات میرے نبی کا اخلاق بتاتی ہیں۔ قرآن سے پوچھتے جاؤیہ نبی کے اخلاق اور عادات کو بتاتا جائے گا۔
قرآن سے میں نے پوچھا ایک قرآن یہ تو بتا میرے نبی کے ہاتھ مبارک کیسے تھے توقرآن نے کہا۔
وما رمیت اذ رمیت ولا کن اللہ رما۔
قرآن سے میں نے پوچھا اے قرآن یہ تو بتا میرے نبی کا اخلاق کیسا تھا۔ تو قرآن نے کہا
وانک لا علی خلق عظیم
صدر ذی وقار جس کی سیرت کی شان میں قرآن یعنی کلام اللہ گواہی دیتا ہوں اس کی سیرت کی شان مجھ جیسا ادنی کیسے بیان کر سکتاہے۔ فقط اتنا کہوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے۔
سلام اے آمنہ کے لال اے محبوب سبحانی
سلام اے فخر موجودات فخر نوع انسانی
سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
وما علینا الا البلاغ المبین۔
Thanks for reading this Article on “Urdu Speech on “Seerat un Nabi” If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !
BEST URDU ESSAYS OF ALL TIMES
Urdu ESSAY on “ QURAN MAJEED “
Urdu ESSAY on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”
Urdu ESSAY on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”
Urdu ESSAY on “Khamoshi Kab Tak”
Urdu ESSAY on “WATAN SE MUHABBAT”
Urdu ESSAY on “INQILAAB AYEGA”
Urdu ESSAY on “ QUAID KA PAKISTAN ”
2 thoughts on “Best Speech on Seerat un Nabi in Urdu Written”