Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain” in Written Form
Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain in Written Form” 2023 in Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.
صدرِ محترم و معزز حاضرینِ کرام
!السلام وعلیکم
آج مجھے جس موضوع پر لبكشائی کرنے کا موقع ملا ہے وہ ہے ہم زندہ قوم ہیں
نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں،کہ جہاں آج سے تین روز قبل اس ملک کے محسن اور اس ملک کے رہنما ڈاکٹر عبدالستار عیدی کے اڑھائی کروڑ روپے اور پچاس یتیم بچوں کا سامان جہیز چرا لیا گیا
نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں ہم اپنے دفتروں میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر سب سے اوپر لگاتے ہیں اور اس سے نیچے قائد اعظم محمد علی جناح کا نعرہ”ایمان”بھی لگاتے ہیں لیکن شرط اور پیسوں کی گتھیاں میزوں کے نیچے سے وصول کرتے ہیں.
نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں ملک و قوم کے رہنما بارہ عرب روپے کتا دوڑو اور بٹیر بازیوں پر لوٹا دے،ایک ارب روپے کی تمباکو پھونک دے،ایک ارب روپے کی غیر ملکی شراب پی جائے مگر ملتان میں ایک غریب ماں اپنے بچے کوکچرے کے ڈھیر پر پھینک دے
نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں ملک و قوم کے حکمران اغیار کے ہوائی اڈوں پر کھڑے ہو کر سوٹ پھولوں کے گلدستے وصول کرےمگر پاتھور میں بچوں کی قبروں پر پڑے پھول مرجھاجائیں
Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain” in Written Form
نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں نو بہاتہ نئی نویلی دلہن کو منہ دکھائی میں میں اس کے نئے نویلے شھید دلہا کے تمغہ شجاعت اور تمغہ بسالت ملتے ہو
نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں امام مسجد،مسجد کا لاؤڈ سپیکر سب سے اونچے لگا کر دیانت داری کا درس دے مگر وہی امام مسجد،مسجد کی اینٹیں،سریا اور بجری بیچےنثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں
.
Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain” in Written Form
سہمی سہمی دیواروں میں
سایوں جیسے رہتے ہیں
اس گھر میں آسیب بسا ہے
عامل کامل کہتے ہیں
دیکھنے والوں نے دیکھا ہے
اک شب جب شب خون پڑا
گلیوں میں بارود کی بُو پھیلی
کلیوں پر سب خون پڑا
اب کے غیر نہیں تھا کوئی
اپنے ہی دشمن نکلے
جن کو برسوں دودھ پلایا
ان ناگوں کے پھن نکلے
جن کو برسوں دودھ پلایا
ان ناگوں کے پھن نکلے
Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain” in Written Form
!صدر عالی وقار
سلام پیش کرتا ہوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو،سلام پاکستان کہ جہاں ثقافت کی ترویج کے لیے ایک الگ وزارت تو قائم ہے مگر ساتھ ہی ہم گانے بجانے والوں کو مراثی اور مصوروں کو کافر کہتے ہیں
سلام پاکستان کہ جہاں نئے پیدا ہونے والے بچے کی پیدائش پر صرف اس لیے خوشی منائی جاتی کہ وہ ملک و قوم کا قرض تقسیم کرے گا
سلام پاکستان کہ جہاں سپریم کورٹ کے باہر لٹکے ترازوں کو چند پیسوں کی جھنکار پر خریدا جا سکتا ہے
سلام پاکستان کہ جہاں ملک و قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی اغیار کی عدالتوں میں آزادی کی بھیک مانگتے مگرہم شعیب اور تانیہ کی شادی پر رقص و سرود کی محفلیں سجاتے رہیں
سلام پاکستان کہ جہاں ایک طرف تو کشکول توڑنے کے دعوے کرتے ہیں مگر دوسری طرف اسی ٹوٹے کشکول کے ٹکڑے ٹکڑے کے عوض اپنی دھرتی ماں کا ٹکڑا ٹکڑا بیچنے کو تیار ہیں
سلام پاکستان کہ جہاں ہم سارا سارا دن ظالم وڈیروں اور جاگیداروں کے خلاف تقریریں کرتے ہیں مگر رات کے گھپ اَندھیرے میں اپنے تکیے میں سر دے کر ظالم وڈیڑہ اور جاگیدار بننے کے خواب دیکھتے ہیں
سلام پاکستان کہ جہاں ہم سارا سارا دن پاک سر زمین شاد باد کے نعرے لگاتے ہیں اور سایہ خدائےذوالجلال کی دعائیں کرتے ہیں مگر عالی سایہ خدائے ذوالجلال ایسی بے بس،بے حس اور لاچار قوم پر نازل نہیں ہوتا جو کہ غلامی کی بیریاں پہنے اغیار کی عدالتوں میں رقص کرنے کا فن سیکھ چکی ہوکہ
اہل ثروت کی یہ تجویز ہے سرکش لڑکی
تجھ کو دربار میں کوڑوں سے نچایا جائے
ناچتے ناچتے ہو جائے جو پائل خاموش
پھر نہ تا زیست تجھے ہوش میں لایا جائے
تو کہ ناواقف آداب غلامی ہے ابھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
!!!اور ہاں
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
!صدر عالی وقار
:میں نے سنا ہے
Thanks for reading this Article on “Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain” If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !
BEST URDU SPEECHES OF ALL TIMES
Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”
Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”
Urdu Speech on “Khamoshi Kab Tak”
Urdu Speech on “WATAN SE MUHABBAT”
Urdu Speech on “INQILAAB AYEGA”
Urdu Speech on “ QUAID KA PAKISTAN ”
Excellent !
Thanks for sharing ❤️