Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”
Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan” 2023 in Urdu in Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.
صدرِ محترم و معزز حاضرینِ کرام!!
السلام وعلیکم
آج مجھے جس موضوع پر لبكشائی کرنے کا موقع ملا ہے وہ
“مرکز یقین پاکستان”
مجھے لگتا ہے مجھے اسی مٹی سے بنایا گیا ہے.میری گٹھی میں جو شہد کا ایک قطرہ تھاوہ میرے گاؤں کی بیری کے پھولوں سے کاشت کیا گیا ہے. وہ جو پانی میں نے پہلی بار پیا تھاوہ میری زمین میرے لئےاگلا تھا. جس کپڑے سے میرا تن پہلی بار ڈھانپا گیا تھا وہ میرے ہی وطن کے کھیتوں کے کپاس سے بنا گیا ہے. جن پھلوں کی خوشبو کا انتظار میں ہر موسم کے بدلنے کے بعد یاد کیاکرتی تھی وہ میرے وطن نے میرے لیے بھیجا تھا
صدر عالی وقار
جس ٹکرے کا نام روٹی تھا وہ میرے ہم وطنوں نے میری زمین سے میرے لیے سینچا تھامیرا رنگ گندم کا رنگ نہیں،میرا رنگ اس کھلیان کا رنگ ہےجس کے ہر گوشےسےدہقان کی امیدیں جڑی ہیں. میرا یقین اس زمین کی زرخیزی پر ہےجس کےاناج کے دانے پر جان نچھاور کی گئی.میرے خواب اب بھی کپاس کی مانند کھیتوں میں اگتے ہیں اور ہر کٹائی کےساتھ اس دھرتی کے ساتھ محبت کا قرض میں اور،اور لیتی ہوں اور ہر بار یہی سوچتی ہوںکیا میں کبھی یہ قرض اتار بھی پاؤں گی کہ نہیں؟؟؟
صدر عالی وقار
یہ فضائیں کان میں سرگوشیاں کرتی ہیں
ارے تو غم نہ کر
اس زمین کو مرکز یقین کر
طوفان ساآسمان میں اڑ
دشمن کی سانسوں میں الجھ
اسے مٹی کر دے
سن کسی کی نا سن ایک ہی دھن کو بن
اور چن چن کے مغرور سر کاٹ دے
سنسناتی ہوئی سب سروں سے گزر
وار سینے پے کر اور جگر کاٹ دے
نوک سے روکھ لیں وقت کی گردشیں
دست شام و وجود سحر کاٹ دے
آج جبرائیل بھی پر بچھائے اگر
تو رعایت نا کر اس کے پر کاٹ دے
ارے تو عبدالسلام بن!اور نیلے پاسپورٹ کو جوتے کی نوک پہ رکھ دے
!!!یہ مرکز یقین پاکستان
ارے توعبدالقدیر خان بن!اور اس دھرتی کی طاقت کو دوگنا کر دے
!!!یہ مرکز یقین پاکستان
تو حکیم محمد سعید بن!اور اس وطن کے زخموں ہے مرہم رکھ دے
!!!یہ مرکز یقین پاکستان
ارے تو عبدالستار بن!اور خود کو قوم کا مسیحاکردے
!!!یہ مرکز یقین پاکستان
تو مریم مختیار بن!!!اور لہو کا قطرہ قطرہ اس زمین پر بہا دے
!!!یہ مرکز یقین پاکستان
تو اعتزاز حسن بن جا!اور اپنی طاقت سے اس قوم کا سر اونچا کر دے
!!!یہ مرکز یقین پاکستان
توولی خان بابر بن جا!اور سچا علی کاپیکر کہلا…تو فتح یاب خان بن جا!اور جوانوں کا خون گرما
ارے تو بن جا حسین زُہر نقوی!اور بابائے جمہوریت کہلا
اور تو بن اعتزاز حسن اور بن اعتزاز بھٹی!اور کہہ دے وقت کے فرعونوں سے
…ارے یہ زمین میرے خوابوں کا جہاں ہے
!!!یہ میرا مرکز یقین پاکستان ہے
!!!صدر عالی وقار
میں مانتی ہوں کہ میرے وطن کے گلشن کی ننھی کلیوں کوظالموں نے مسل دیا،کچل دیا… میں جانتی ہوں کہ میرے وطن کی ہر ایک گلی کو ظالموں نے سرست سے مل دیا… مجھے پتا ہے مگر قسم ہے ماؤں کے چشم تر کے ہر ایک آنسو کے آبرو کی، مجھے قسم ہے شہیدوں اہل خانہ کے عزم وہمت کے آرزو کی…کہ مجھے یقین ہے”نئے برس کا آفتاب یقین مستحکم کمال ہو گا.میرے وطن کےہر ایک قطرے میں مسکراہٹ کی بات ہو گی. مسرتوں کی چڑھیں کی صبحیں. مہکتے خوابوں کی رات ہو گی. اور وہ امن آئے گا تا قیامت.کہ یہاں سبھی کو غم سے نجات ہو گی”
Thanks for reading this Article on “Urdu Speech on Markaz-e-Yaqeen Pakistan” If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !
BEST URDU SPEECHES OF ALL TIMES
Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”
Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”
Urdu Speech on “Khamoshi Kab Tak”
Urdu Speech on “WATAN SE MUHABBAT”
Urdu Speech on “INQILAAB AYEGA”
Urdu Speech on “ QUAID KA PAKISTAN ”
4 thoughts on “Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan””