“Quaid ka Pakistan” Urdu Speech in Written Form

QUAID-KA-PAKISTAN-URDU-SPEECH-IN-WRITTEN-FORM-2023-PDF

“Quaid ka Pakistan” Urdu Speech in Written Form

Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains “Quaid ka Pakistan Urdu Speech in Written Form“. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.

صدرِ محترم و معزز حاضرینِ کرام

!السلام وعلیکم

ے کوئی جو یہ اعتراف کرےکہ ہم اہل کوفہ ہیں جو ایک حسین کی شہادت کے بعد پھر کسی حسین کے منتظر ہیں آج ہمارے لبوں پر خاموشی طاری ہے اور ہمارےدلوں میں یزید وقت کا خوف طاری ہےکہ ساہیوال میں کسی ذیشان کو سڑک کے بیچ چوراہے پر گولیوں سے بھون دیا جاتا ہےمگر یہ قوم کوئی قیامت نہیں اٹھاتی… یہاں رئیسوں کے عربوں کے قرضے تو معاف کر دیے جاتے ہیں مگر غریب کی موٹر سائیکل قسط کی عدم ادائیگی پر ضبط کر لی جاتی ہے مگر یہ قوم کوئی قیامت نہیں اٹھاتی…یہ بسمہ کی ماں کو بائیس کڑور عوام کے سامنےتڑپتا سسکتا دیکھ کر یہ قوم تاریخ پر تاریخ کھیلتی ہےکوئی قیامت نہیں اٹھاتی…ارے اقوام عالم تم ریمنڈ ڈیوس کے آئین پر اس قوم کی خاموشی کی بات کرتے ہوکیا تم نہیں جانتے کہ خاموشی کےگہرے سکوت میں ڈوبی یہ بے حس قوم امریکی اشرواد حاصل کرنے کےلیے اسے اس ملک کا

سربراہ تک بنا سکتے ہیں
تم عافیہ صدیقی کے کیس پر اس قوم کی منافقت کی بات کرتے ہو
دام لگاؤ،دام لگاؤ،دام لگا کے دیکھو اقوام عالم ہم تو ایوانوں پر لگے قائد کی تصویرتک بیچنے کوتیار ہیں
!!!تم سوتے رہوبھائی

ابھی سےکیوں پریشان ہو؟؟؟ابھی تو تمھاری بے روزگاری نے تمھارے در پر دستک نہیں دی ہے، تمھارے بچے کی بوتل میں ابھی کچھ دودھ باقی ہے،تم سوتے رہو بھائی!ابھی تمھارے گھر میں راشن باقی ہےفاقے نہیں ہوتے تمھارے اہل خانہ رات کو بھوکے نہیں سوتے…ابھی تمھارا کچھ نہیں بگڑا…ابھی تمھاری والدہ ہے،محترمہ ہیں جن کی ابھی کوئی شب نہیں گزری جیل خانے میں…تم سوتے رہو بھائی!!! ابھی کچھ دیر باقی ہے…تم سوتے رہو بھائی
 ابھی کچھ دیر باقی ہے

یا رب!!!اس زندگی سے موت آ جائے تو بہتر ہے

کہ ہم سے اب آئے روز ارمانوں کا ماتم نہیں ہوتا

“Quaid ka Pakistan” Urdu Speech in Written Form

آج ہمارے لبوں پر خاموشی طاری ہے اور ہمارےدلوں میں یزید وقت کا خوف طاری ہےوہ درحقیقت ایک پیام ہے…ایک پیام ہے ہمیں بتلانے کاکہ ہم اگر وطن کا سودا کرنے والوں کو مسند اقتدار پر بٹھاتے رہے تو عنقریبہماری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔یہ ایک پیام ہے، ایک پیام ہے ہمیں بتلانے کاکہ اگر آج اقبال کے دیس میں اقبال کے شاہینوں کو پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کرنے کے بجائے وائٹ ہاؤس کی دہلیزوں پر کشکول لے کر تھامے دیکھتے رہے گے تو عنقریب ہماری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔یہ ایک پیام ہے۔ ایک پیام ہے ہمیں بتلانے کااگر اپنی قوم کے کسی جعفروصادق کو کسی گورے کی میز پر بیٹھے اپنے ہی شہریوں کی قیمت لگاتے دیکھتے رہے گے تو عنقریب ہماری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔یہ ایک پیام ہے، ایک پیام ہے ہمیں بتلانے کاکہ ہم اگر آج قائد کی تصویر کے سامنے بیٹھے اپنے ہی حکمرانوں کو ایمان،اتحاداورتنظیم کی دھجیاں بکھیرتے دیکھتے رہے گے تو عنقریب ہماری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔

سن کسی کی نا سن ایک ہی دھن کو بن

اور چن چن کے مغرور سر کاٹ دے

سنسناتی ہوئی سب سروں سے گزر

وار سینے پے کر اور جگر کاٹ دے

آج جبرائیل بھی پر بچھائے اگر

تو رعایت نا کر اس کے پر کاٹ دے

آج جبرائیل بھی پر بچھائے اگر

تو رعایت نا کر اس کے پر کاٹ دے

Thanks for reading this Article on “Quaid ka Pakistan” Urdu Speech in Written Form ” If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !

Watch it on YouTube

You have to wait 30seconds.
Generating Link…

BEST URDU SPEECHES OF ALL TIMES

Urdu Speech on “Defence Day”

Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain”

Urdu Speech on “Father’s Day”

Urdu Speech on “ Inqilab Aayega “

Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”

Urdu Speech on 23 March 1940

Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”

Urdu Speech on “Khamoshi Kab Tak”

Urdu Speech on “Watan se Muhabbat”

50% LikesVS
50% Dislikes

3 thoughts on ““Quaid ka Pakistan” Urdu Speech in Written Form

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *