Urdu Poetry in 2 Lines

Enjoy the Urdu Poetry in 2 Lines. We really hope that you will Love our Collection ! Thankyou for visiting our Site 💖💖


!‏کیا کہا ؟ ھجر گزارا ھے ؟ چلو بتلاؤ‏

ایک لمحے میں بھلا کتنے برس ھوتے ھیں؟


ہجر کی رات کا عالم بھی عجب عالم ہے

وقت رکتا بھی نہیں اور گزرتا بھی نہیں​


!!!! ھجر دونوں کو مار ڈالے گا

دوست فرصت نکال ملتے ھیں۔


کہوں گی کھینچ کر اک دائرہ تمھارے گرد

زمانے والوں! بس اتنی ہے _کائنات میری


اول اول تو ضروری ہے محبت لیکن

عزت نفس کا نقصان بہت ہوتا ہے


تیری آواز زخم بھرتی ہے

اے مرے مہربان ! بولا کر

نام تو دوسرے بھی لیتے ہیں

تُو میری جان ! جان بولا کر


جس جگہ جیت یقینی تھی کوئی خوف نہ تھا

!اس جگہ سے بھی ہوئی ہار خُدا کی مرضی

اُس نے جب چھوڑنا چاہا تو فقط اتنا کہا

!آدمی ٹھیک تھے تم یار خُدا کی مرضی


ترے باعث تو وہ آتے ہیں ــــــ عیادت کے لیے

تجھ کو اے درد ، شفا ہو ، مجھے منظور نہیں


!! اجنبی ! یوں نہ بڑھا مجھ سے شناسائی تُو

بڑھ گئی بات تو دونوں کو ہی پچھتاوا ہو گا


بحث میں جیت گئی حُسن کے بل بوتے پر

ورنہ ظالم کوئی ایسی بھی ارسطُو نہیں تھی

عشق ہوتے ہی وہ لڑکا بھی غزل کہنے لگا

💜عُمر بھر جس کے مضامین میں اُردو نہیں تھی


جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز لگا سکتا ہے

ڈوبنے والا فقط ہاتھ ہلا سکتا ہے

اور پھر چھوڑ گیا وہ جو کہا کرتا تھا

کون بدبخت تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے


جو کہ رہے تھے تیری شکل بھی نا دیکھوںگا

سرے بازار بیٹھے ہیں میرا دیدار کرنے کو

میں نکلا تھا شہر روٹی کمانے کے لئے مرشد

نظر خنزر تھی انکی ارادہ قتل کرنا تھا


دل میں ہوتا تو، یہ ممکن تھا نکل بھی جاتا..!!

اب تو وہ شخص بہت دور تلک ہے مجھ میں..!!


کہیں تو لکھتا ہوگا وہ اپنی دل کی چھپی باتیں

کہیں تو بے شمار لفظوں میں میرا نام بھی ہوگا


تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ

زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے

تجھ پہ اٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں

تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے


مسافر بھی سفر میں امتحان دینے ڈرتے ہے

وہ محبت کیا کرے جو جان دینے سے ڈرتے ہے۔


میں نگاہ پاک سے دیکھے تھا ترے حسن پاک کو اس پہ بھی

مرے جی میں خواہش وصل تھی ترے دل میں بوس و کنار تھا


جدایوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیے

تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گی


ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں

سب دیکھاوا ہے دنیا داری ہے


کوشش بہت کی میں نے مسکرانے کی

پر تیرے بغیر لمحے میرے اداس گزرے


کسی کے واسطے پاؤں کی خاک ہیں ہم

  کسی کے واسطے سارا جہاں ہوتے ہیں


ہونٹ ہو سکتے ہیں لہجہ نہیں ہو سکتا

کوئی بلکل تیرے جیسا  نہیں ہو سکتا


Enjoy the Urdu Poetry in 2 Lines. We really hope that you will Love our Collection ! Thankyou for visiting our Site 💖💖

‏کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب

کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے


کتنے سادہ ہیں فقیروں کے عقیدے مرشد

دیکھ لینے کو ملاقات سمجھ لیتے ہیں


یُوں مِیرے دِل کے برابر تیرا غم آیا ہے

جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں


مجھے آج پھر سے نہ یاد آ

ذرا خود سے اتنا سوال کر

جو کتاب ہے تری عمر کی

مرا اس میں کونسا باب ہے..؟؟


لفظوں کی دسترس میں مُکمل نہیں ہوں میں

لکھی ہوئی کتاب کے باہر بھی سُن مُجھے


میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو

کیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے؟

زندگی نے جو مرا حال بنا چھوڑا ہے

میری تصویر کا وہ حال بنا پاؤ گے؟


اتنا نہ ہو قریب کہ اربابِ غم نہیں اچھے

ہماری شاعری تو اچھی ہے مگر ہم نہیں اچھے


ہنس ہنس کے آنسوؤں پہ تشدد کیا گیا

اتنا کہ پڑ گئے کئی اشکوں پہ نیل تک

پھر اس کے بعد جانے اداسی کا کیا بنا

آئی تھی مجھ کو چھوڑنے بابِ فصیل تک


کیا کہا ؟ تیرا جرم بتاؤں ؟

!! دیکھ ۔۔۔۔۔۔ میں ہنس نہیں پاتی


پہلی محبّت اس آگ کی طرح ہے

،،، جو جلاتی بھی ہے اور جگاتی بھی ہے


تمہیں پانے کی ہرآخری کوشش کرو گا

تمہیں قسمت کے حوالے نہیں چھوڑوگا


Enjoy the Urdu Poetry in 2 Lines. We really hope that you will Love our Collection ! Thankyou for visiting our Site 💖💖

ابھی تو کر رہے ہو تکبر میں نظر انداز مجھے

قبریں کھودتے پھرو گے میرے ہم ناموں کی


یہ سوچنا غلط ہے کہ تم پر نظر نہیں

مصروف ہم بہت ہیں مگر بے خبر نہیں


جانے کون تھامے گا وہ سگرٹوں سے داغِے ہاتھ

نہ جانے کون سمجھے گا کٹی کلائیوں کے دکھ


میرا سکون ! اور سکون بھی روح کا

دیکھ  نا  یار  کتنا  قیمتی  ہے  تو


مکمل ہوتی ہی نہیں کبھی تعلیم اے زندگی

یہاں استاد بھی تا عمر ایک شاگرد رہتا ہے


کچھ یادیں ہماری یاد رکھنا

کچھ باتیں ہماری یاد رکھنا

عمر بھر ہم ساتھ رہیں یا نہ رہیں

ہم ساتھ رہے تھے کبھی بس وہ پل یاد رکھنا


سنا ہے موت اک پل کی مہلت نہیں دیتی

اگر میں اچانک مر جاوں تو معاف کرنا


مجھ سے گناہ کرا رہی ہے تیری یاد یہ

میں نماز پڑھتا ہوں اور آیتیں بھول جاتا ہوں


صبر اتنا رکھ کے عشق نے حد نا بنے

خدا محبوب بن جائے پا پر محوب خدا نہ بنے


م پہلے ہی جی رہے تھے اداس راتوں میں اکیلے

آپ کے جانے کے بعد رونق اور بڑھ گئی


راس تنہائی بھی نہیں آتی مجھ کو

اور ہر شخص سے بیزار بھی ہوں


اپنی زندگی بھی اس چاند کی ماند ہے

جو خوبصورت دکھتا ہے مگر ہے بہت اکیلا


آسمان سے تارے ٹوٹ جاتے ہیں

سمندر سے نہریں چھوٹ جاتے ہیں

محبت میں اکثر ایسے ہی ہوتا ہے

جسے چاہتے ہیں وہی دور ہو جاتے ہیں


اکیلا ہوں اکیلی زندگی کی شام کر دونگا

میں اپنی ہر خوشی تنہائیوں کے نام کر دونگا


Enjoy the Urdu Poetry in 2 Lines. We really hope that you will Love our Collection ! Thankyou for visiting our Site 💖💖

اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیا

جس کو گلے لگا لیا وہ دور ہو گیا


ڈوب کر سورج نے مجھے اور بھی تنہا کر دیا۔

  میرا سایہ بھی الگ ہوگیا میرے اپنوں کی طرح


وقت کے ساتھ حالات بدل جاتے ہیں

دل نہیں بدلتا خیالات بدل جاتے ہیں


اپنے دل کی بات ہم ان سے کہہ نہیں سکتے

بنا کہے بھی جی نہیں سکتے

اے خدا ایسی تقدیر بنا

وہ ہم سے خود آکر کہے

ہم آپ کے بنا رہ نہیں سکتے


پھیکا سا ہو چلا ھے کچھ افسانہء حیات

!! آؤ کہ اس میں رنگ بھریں ابتداء سے ہم


کیا خوب ہی ہوتا اگر دکھ ریت کے ہوتے

مٹھی سے گرا دیتے پاؤں سے اڑا دیتے


شِکنجے ٹُوٹ گئے ، زَخم بدحواس ہُوئے

سِتم کی حد ھے کہ اِہلِ سِتم اُداس ہُوئ


یہ کیسا نشہ ہے میں کس عجب خمار میں ہوں

تو آ کے جا بھی چکا ہے میں انتظار میں ہوں

منیرؔ دیکھ شجر چاند اور دیواریں ہوا

خزاں کی ہے سر پر شب بہار میں ہوں


محبت گر دل سے ہوجائے تو کمال کرتی ہے

نہیں تو یہ زندگی کا بہت برا حال کرتی ہے


دوسروں کی خوش آمد کا شوق نہیں مجھے

جیسا بھی ہوں اپنے ہی نام سے جانا جاتا ہوں

وہ جو ہر روز نئے __خواب سجاتا ہے میرے

وہ نہیں جانتا میں نیند میں ڈر جاتی ہوں

جس کہانی کو بڑے شوق سے پڑھتے ہو نا تم

اُس کہانی کے تو آخر پہ، میں مر جاتی ہوں


تیرا چپ رہنا میرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا

اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا

اُس کی مرضی جسے پاس بٹھا لے اپنے

اِس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا


کتابوں کی طرح بہت سے الفاظ ہیں مجھ میں

کتابوں کی طرح ہی بہت خاموش رہتا ہوں میں


میں نے یک طرفہ محبت بھی نبھائی اس سے

یعنی اک ہاتھ سے تالی کو بجایا برسوں


تُو ملا نہ کر مجھے پیار سے مجھے عشق ھے ترے وار سے

ترے قہر میں ترے زہر میں جو مٹھاس ھے مجھے راس ھے


دل کی خاموشی سے سانسوں کے رک جانے تک

یاد  آۓ  گا مجھ کو وہ  شخص  مر  جانے تک


اول اول تو ضروری ہے محبت لیکن

عزت نفس کا نقصان بہت ہوتا ہے


اُس کی بھیگی ہوئی آنکھوں سے عیاں ہوتا ہے

رات کے پِچھلے پہر میں وہ کہاں ہوتا ہے

اُس سے کہہ دو دیکھا نہ کرے مُجھے مُڑ، مُڑ کر

شہر والوں کو مُحبت کا گُماں ہوتا ہے


میں لب ہو میری بات تم ہو

میں تب ہو جب میرے ساتھ تم ہو


ہر چیز میں خوشبو ہے تیرے ہونی کی

غضب نشانیاں دی ہے تونے اپنی چاہت کی


دل کو کتنے بہانے مارے ہم نے

اُن کو بھیجنے سے زیادہ خط فاڑے ہم نے


ہ جو دل میں قیام کرتے ہیں

یہ ہی جینا حرام کرتے ہیں


بنا کر اس نے میرے سنگ ریت کا محل

نجانے کیوں بارشوں کو خبر کر دی


50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *