Urdu Speech on “Mother’s Day”

Urdu Speech on Mother's Day | Mother's Day Urdu Speech | Emotional Speech about Mother | Award Winning Speech of 2023

Urdu Speech on “Mother’s Day” | Mothers Day Urdu Speech in Written Form | 2023

اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

صدرِ محترم و معزز حاضرینِ کرام
! السلام وعلیکم

 “آج مجھے جس موضوع پر لبكشائی کرنے کا موقع ملا ہے وہ                     ھے     “ماں


ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
  !!میں نے ایک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے

  ماں بولنے میں ایک لفظ،کہنے میں ایک رشتہ ہے۔ مگر وصعت اتنی تمام  محبتیں کم پڑ جاتی ہیں۔ اس محبت کے  آگے   ماں اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سرِ   فہرست   ہے، یہ اللہ تعالی کا اپنے بندوں کے لئے ایک تحفہ ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔۔
اِرشَاد بَارِی تعالیٰ ہے :

Urdu Speech on “Mother’s Day” | Mothers Day Urdu Speech in Written Form | 2023

اللہ کی عبادت کرو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراو۔ اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو
 اللہ نے ایمان کے بعد والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۰ اور ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت ہے۰ جب ماں دعا کرتی ہے تو آسمان تک کو ہلا دیتی ہے

 جب حضرت موسی علیہ السلام کوہ طور پر اللہ تعالی سے کلام کرنے جاتے تھے ایک دن جب ان کی والدہ وفات پا گئیں اس کے بعد گئے تو اللہ نے فرمایا:
اے موسی سنبھل کے بات کرنا کیونکہ تیرے پیچھے دعا کرنے والی اب تیری ماں نہیں جس کی دعا کے بدلے میں تیری غلطیاں معاف کر دیتا تھا۔۔

 کسی نے کیا خوب کہا ہے
 یہ ایک ایسا قرض ہے جسے میں جسے میں ادا کر ہی نہیں سکتا۔ یہ ایک ایسا قرض ہے جسے میں ادا کر ہی نہیں سکتا۔ جب تک میں گھر نہ جاؤ میری ماں سجدے میں رہتی ہے۔۔
 جب کوئی اولاد والدین کی طرف مسکرا کر دیکھتی ہے تو اللہ تعالی اسے اس کی  بھی نیکیاں دیتا ہے۔۔

Urdu Speech on “Mother’s Day” | Mothers Day Urdu Speech in Written Form | 2023

 فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے
 جب کوئی بیٹا یا بیٹی اپنے والدین کو مسکرا کر دیکھتی ہے تو اسے ایک مقبول حج کا  ثواب مل جاتا ہے۰
 صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا دو دفعہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
 جتنی مرتبہ دیکھیں اسے اتنے حج کا ثواب ہے ماں کی محبت لازوال ہے۔ بے مثال ہے۔ مشکل وقت میں سہارا اور مصیبت میں حوصلہ دیتی ہے زندگی کے دکھ میں ماں چھاؤں کی طرح ہے

ماں سے بڑھ کر کوئی نام کیا ہوگا
ماں سے بڑھ کر کوئی نام کیا ہوگا
اس نام کا ہم سے احترام کیا ہوگا
جس کے پیروں تلے ہے جنت
اس کے سر کا مقام کیا ہوگا

:فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے

 جس نے والدین کی اطاعت کی اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی۔ جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اور جس نے والدین کی نافرمانی کی وہ مصیبت میں مبتلا کر دیا جائے گا۔ ماں اپنی ذات کو بھول کر  اولاد کی مشکلوں کو دور کرتی ہے اس طرح گناہوں کو دھو دیتی ہے۔۔
 اس طرح گناہوں کو دھو دیتی ہے ماں غصے میں ہو تو رو دیتی ہے

 اللہ رب العزت فرماتا ہے

 میں ساری مخلوق کا رب  ہوں۔ میں مالک کائنات ہوں۔ میں رحمان ہوں۔ اور تیری سوچ سے بھی زیادہ مہربان ہو میں تیری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔ اور تجھ سے بہت محبت  کتنی محبت جانتے ہو کتنی؟کرتا ہوں۔
 !!کتنی محبت جانتے ہو کتنی؟  میں ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں

 اللہ تعالی اس مثال  کو بیان کرنے کے لئے ماں کو پیمانہ بناتا ہے۔ اس مثال کے آگے سب بے مثال ہے۔ خدارا ماں کی محبت کی قدر کیجئے۔ اور اس کی نافرمانی سے بچیے۔

 دشمن بھی ان کے  خبیب ہوتے ہیں
!!جن کے پاس ماں ہوتی ہے وہ خوش نصیب ہوتے ہیں

 اللہ تعالی ہمیں اپنے والدین کی اطاعت اور فرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین

نفرت کے جزیروں سے محبت کی حدوں تک۔
نفرت کے جزیروں سے محبت کی حدوں تک۔
بس پیار ہے! بس پیار ہے! بس پیار  ہے میری ماں

Also Read:

Urdu Speech on 23 March 1940

Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”

Urdu Speech on “Khamoshi Kab Tak”

Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”

Urdu Speech on “Watan se Muhabbat”

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *