Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech

WALDAIN-KAY-HUQOOQ-URDU-SPEECH-IN-WRITTEN-FORM

Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech

Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains Urdu Speech on “Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech” in Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.

“آج مجھے جس موضوع پر لبكشائی کرنے کا موقع ملا ہے وہ ہے “والدین کے حقوق

آسماں ہو گا سحر کے نور سے آئینہ پوش

ظلمت رات کی سیماب پا ہو جائے گی

!صدر ذی وقار

والدین سے بڑھ کر دنیا میں کوئی نعمت نہیں ، یہ ماں ہی کی مامتا ہے جو بچے کو شفقت سے پالتی ہے، اس کے لئے ہر قسم کی مصیبتیں اٹھاتی اور پال پوس کر اسے سن شعور کو پہنچاتی ہے، بچے کی ذراسی تکلیف ماں کو پریشان کر دیتی ہے، وہ اپنی تکلیف سے بے پرواہ ہو کر بچے کی صحت اور تندرستی میں خو رہتی ہے، بچہ رونے لگے تو ماں بے تاب ہو جاتی ہے، غرض ماں ہی بچے کے لئے وہ سب کچھ کرتی ہے جو کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ باپ بھی ماں کے ساتھ بچے کے دکھ درد کا شریک اور اس کی پرورش وتربیت میں برابر کا ساتھ ہوتا ہے

!صدر گرامی وار باب علم و دانش

غرض والدین جس محبت اور محنت سے بچے کو پروان چڑھاتے ہیں، وہ انہیں اس بات کا استحقاق دلاتی ہے کہ ان کی پوری پوری اطاعت اور خدمت گزاری کی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اولاد پر والدین کے احسانات کا تذکرہ قرآن مجید میں بھی فرمایا ہے اور پھر اولاد کو اس امر کی ہدایت کی ہے کہ ماں باپ کا حق خدمت ادا کیا جائے ۔

Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech

!میر محفل وارباب فکر ونظر

اس آیت میں فرمایا کہ انسان اولا اللہ تعالی اور ثانیا ماں باپ خصوصاً ماں کا حق پہنچانے اور اس کی اطاعت کرے اور ماں باپ کی خدمت گزاری میں بقدر استطاعت مشغول رہے اور اس حد تک کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ ہو، کیونکی کا باپ کی خدمت سب پر افضل ہے پھر فرمایا جہاں تک ہو سکے والدین کے ساتھ بھلائی اور نیک سلوک کیا جائے ان کے لئے اپنا مال خرچ کیا جائے ، ان کے ساتھ ادب و احترام کا سلوک رکھا جائے۔ ان کے سامنے عجز و انکساری کا اظہار کیا جائے دستور کے مطابق ان کا ساتھ دیا جائے ۔

ارشاد باری تعالی ہے

اور ہم نے انسان کو ماں باپ سے بھلائی کرنے کا حکم دیا ہے”۔”
____________________________________________________________________________________________

“اور ماں باپ سے نیک سلوک کرنا “
____________________________________________________________________________________________

“کہ دو جو کچھ مال تم کو صرف کرنا ہو سو ماں باپ کا حق ہے اور قرابت داروں کا ۔”
____________________________________________________________________________________________

اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے تک آپہنچے ہو تو خیال رہے انہیں اُف تک نہ کہنا “
“اور نہ بھی انہیں کاجھڑ کنا۔
____________________________________________________________________________________________

اور ان کے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور اگر وہ دونوں ماں باپ ) تجھ سے اس بات پر اڑیں کہ ہر اس چیز کو شریک مانو جو تجھ کو معلوم نہیں تو ان کا کہنا نہ مان اور دنیا کے معاملات میں ان کا دستور کے مطابق ساتھ دئے۔
____________________________________________________________________________________________

ان آیات کا مطلب یہ ہے کہ اگر والدین دین کے معاملے میں کسی ایسے امر کی ترغیب دیں جو اسلام نے باطل قرار دی مثلا بتوں کی پرستش تو ان کا کہنا ما ناضروری نہیں، اس لئے کہا اللہ کے حکموں کی پیروی سب باتوں پر مقدم ہے۔

Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech

!صدر ذی وقار

:یہ بھی فرمایا

. اولاد کو والدین کے حق میں دعا مانگنی چاہئےاور کہہ اے رب ان پر رحم فرما جس طرح انہوں نے

مجھے بچپن میں پالا پوسا
____________________________________________________________________________________________

اس ضمن میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کا واقعہ قابل غور ہے، آپ کی والدہ اسلام نہ لائی تھیں۔ چنانچہ وہ اپنے بیٹے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اسلام میں روگرداں رہنے کی کوشش میں لگی رہتی تھیں۔ ایک مرتبہ والدہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کچھ نازیبا الفاظ کہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے والدہ سے تو کچھ نہ کہا مگر روتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں آئے اور ماجرا کہہ سنایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے التجا کی کہ میری والدہ کے حق میں دعا فرمائیں کہ وہ اسلام لے آئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی خدمت میں ایک صحابی نے عرض کیا کہ میرے پاس دولت ہے مگر میرا باپ غریب ہے، ارشاد ہوا : تم اور تمہاری دولت دونوں والدین کے لئے ہیں۔

!صدر ذی وقار
والدین کا حق ایسا ہے کہ ان کی زندگی میں نہیں بلکہ وفات کے بعد بھی اولاد پر باقی رہتا ہے۔ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ میرے والدین وفات پاچکے ہیں کیا ابھی بھی ان کا کوئی حق مجھ پر باقی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایاہاں، ابھی کئی قسم کے حقوق کی ادائیگی تمہارے ذمے ہے، مثلاً ہمیشہ ان کی مغفرت کی دعا کرتے رہا کرو، انہوں نے زندگی میں کسی کے ساتھ وعدہ کیا ہو اور کسی وجہ سے اسے پورا نہ کر سکے ہوں تو تم پورا کرو۔ ان کے عزیزوں کے ساتھ حسن سلوک روارکھو اور ان کے دوستوں کی بھی عزت کرو۔

Thanks for reading this Article on “Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech” in Written Form. If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !

ALSO READ

Urdu Speech on “Cleanliness”

Urdu Speech on “Independence Day”

Urdu Speech on “ Importance of Time “

Urdu Speech on “Thankyou Speech for Welcome Party

Very Sad Farewell Speech in Urdu PDF Written

Funny Farewell Speech in Urdu PDF Written

Emotional Farewell Speech in Urdu PDF Written

Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”

Urdu Speech on “Watan se Muhabbat”

Urdu Speech on “Hum Zinda Qaum Hain”

Urdu Speech on “Defence Day”

Urdu Speech on “ Inqilab Aayega “

Urdu Speech on “Father’s Day”

Urdu Speech on 23 March 1940

Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”

Urdu Speech on “Khamoshi Kab Tak”

Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”

Urdu Speech on “Watan se Muhabbat”

50% LikesVS
50% Dislikes

One thought on “Waldain ke Huqooq in Quran Urdu Speech

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *